محکمہ اسپورٹس اور ڈی ایف اے خضدار کے زیر اہتمام پہلا آل خضدار انڈر 12 فٹسال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

محکمہ اسپورٹس اور ڈسٹرکٹ فٹسال ایسوسی ایشن (ڈی ایف اے ) خضدار کے زیر اہتمام پہلا آل خضدار انڈر 12 فٹسال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔

کوئٹہ۔ 17 اگست (اے پی پی):محکمہ اسپورٹس اور ڈسٹرکٹ فٹسال ایسوسی ایشن (ڈی ایف اے ) خضدار کے زیر اہتمام پہلا آل خضدار انڈر 12 فٹسال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ پیر کو اختتامی تقریب کا انعقاد چمروک فٹسال گراؤنڈ میں ہوا جس کی مہمان خصوص ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر خضدار رقیہ عبید تھیں، انہوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔

فائنل میں فرحان اکیڈمی نے محسن حسن اکیڈمی کو پینلٹی ککس پر شکست دے کر چیمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔ تقریب کے اختتام پر فاتح ٹیم فرحان اکیڈمی کو مہمان رقیہ عبید نے چیمپئن جبکہ محسن حسن اکیڈمی کو رنر اپ ٹرافی دی اور ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں بھی شیلڈ اور انعامات تقسیم کیے ۔ڈی ایف اے خضدار کے سیکرٹری نصر اللہ زیری نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ خضدار میں گراس روٹ لیول پر فٹسال کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی جانب ایک اہم اور قابلِ تحسین قدم ہے۔

مزید خبریں