لاہور۔18فروری (اے پی پی):محکمہ جنگلات پنجاب نے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیرقانونی شکار میں ملوث شکاریوں اور مداری سمیت 11ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر گوجرانوالہ ریجن عاصم بشیر چیمہ کی سربراہی میں وائلڈلائف رینجر گوجرانوالہ اور سیالکوٹ نے دو الگ الگ کارروائیوں میں غیرقانونی شکار کرنے والے 10شکاریوں کو موقع پر گرفتار کرکے انہیں محکمانہ معاوضے کی مد میں جرمانہ کرکے کیس …
محکمہ جنگلات پنجاب کی کارروائیاں،غیرقانونی شکار میں ملوث 11 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔18فروری (اے پی پی):محکمہ جنگلات پنجاب نے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیرقانونی شکار میں ملوث شکاریوں اور مداری سمیت 11ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر گوجرانوالہ ریجن عاصم بشیر چیمہ کی سربراہی میں وائلڈلائف رینجر گوجرانوالہ اور سیالکوٹ نے دو الگ الگ کارروائیوں میں غیرقانونی شکار کرنے والے 10شکاریوں کو موقع پر گرفتار کرکے انہیں محکمانہ معاوضے کی مد میں جرمانہ کرکے کیس نمٹادیے۔ وائلڈلائف رینجرز ضلع جہلم نے تحصیل پنڈ دادنخان کے پہاڑی علاقے میں ایک شکار پارٹی کوگرفتار کرکے اس کے خلاف مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی ۔








