بھکر۔06 نومبر (اے پی پی):محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام سالانہ سپیشل ایجوکیشن سپورٹس گالا جمنزیم بھکر میں شاندار انداز میں منعقد ہوا۔گالا میں منکیرہ، دریاخان، کلورکوٹ، بھکر، جنڈنوالہ اور سلو لرنر بھکر کی خصوصی ٹیموں نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف مہمان خصوصی تھے۔سپورٹس گالا میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے خصوصی بچوں کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہمارے …
محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام سالانہ سپیشل ایجوکیشن سپورٹس گالا جمنزیم بھکر میں شاندار انعقاد

مزید خبریں
بھکر۔06 نومبر (اے پی پی):محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام سالانہ سپیشل ایجوکیشن سپورٹس گالا جمنزیم بھکر میں شاندار انداز میں منعقد ہوا۔گالا میں منکیرہ، دریاخان، کلورکوٹ، بھکر، جنڈنوالہ اور سلو لرنر بھکر کی خصوصی ٹیموں نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف مہمان خصوصی تھے۔سپورٹس گالا میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے خصوصی بچوں کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہمارے معاشرے کے باصلاحیت اور باوقار فرد ہیں جنہیں معاشرتی سرگرمیوں میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرناحکومتِ پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےزیر اہتمام ایسے پروگرام خصوصی بچوں کے اعتماد،خودمختاری اور ذہنی و جسمانی نشوونما کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مقابلوں کے نتائج کے مطابق کلورکوٹ نے پہلی، دریاخان نے دوسری جبکہ بھکر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔گالا میں کرکٹ،لانگ جمپ،ویل چیئر ریس،50 ،100 اور 200 میٹر کی ریس،ریلے ریس سمیت مختلف مقابلہ جات منعقد ہوئے ۔








