محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں شاہراہوں کی تعمیراتی رفتار اور کام کے معیار کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں روڈ ریسٹوریشن پروگرام کے تحت جاری تعمیراتی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گی
محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو میں شاہراوں کی تعمیراتی رفتار اور کام کے معیار کی سخت مانیٹرنگ جاری
لاہور۔22اپریل (اے پی پی):محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں شاہراہوں کی تعمیراتی رفتار اور کام کے معیار کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں روڈ ریسٹوریشن پروگرام کے تحت جاری تعمیراتی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو راجہ جہانگیر انور، اسپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، چیف انجینئرز اور ایکسینز نے آن لائن شرکت کی۔ صوبائی وزیر کو پروگرام پر جامع بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ روڈ ریسٹوریشن پروگرام کی86 میں سے57 اسکیموں پر کام جاری ہے جبکہ صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر1951 کلومیٹر طویل شاہراہوں کی مرمت و بحالی کا عمل جاری ہے۔ پروگرام کی فزیکل پراگرس76.71 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ راجن پور، خانیوال، ملتان، حافظ آباد، گوجرانوالہ، جہلم اور مظفر گڑھ میں کام کی رفتار تسلی بخش ہے جبکہ اوکاڑہ، بہاولنگر، ساہیوال اور مری کے ایکسینز کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ شاہراہوں کے تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوام کو جلد از جلد بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔









