محکمہ فوڈ اتھارٹی کارروائی، مضر صحت چربی اور آلائشوں سے آئل بنانے والے دو یونٹس بند، بھاری مقدار میں ناقص مواد ضبط

لاہور۔1اپریل (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کرول گھاٹی میں کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت چربی اور آلائشوں سے آئل بنانے والے 2 یونٹس بند کر کے بھاری مقدار میں ناقص مواد ضبط کر لیا۔ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران3200 کلوگرام چربی و آلائشیں اور 650 کلوگرام تیار شدہ فیٹ رینڈر آئل قبضے میں لے لیا گیا جبکہ موقع پر موجود ڈرم اور کڑاہے بھی ضبط کر کے ملزمان کے …

لاہور۔1اپریل (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کرول گھاٹی میں کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت چربی اور آلائشوں سے آئل بنانے والے 2 یونٹس بند کر کے بھاری مقدار میں ناقص مواد ضبط کر لیا۔ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران3200 کلوگرام چربی و آلائشیں اور 650 کلوگرام تیار شدہ فیٹ رینڈر آئل قبضے میں لے لیا گیا جبکہ موقع پر موجود ڈرم اور کڑاہے بھی ضبط کر کے ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانے میں 2 مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ ملزمان رہائشی علاقے میں چھپ کر چربی اور آلائشوں سے آئل تیار کر رہے تھے جو کہ انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔انہوں نے کہا کہ لازم ریکارڈ اور لائسنس کی عدم موجودگی پر کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ تیار کردہ آئل میں مطلوبہ کیمیکل (میٹانیل ڈائی) بھی شامل نہیں کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آلائشوں سے حاصل شدہ آئل صرف بائیو ڈیزل کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ اسے کوکنگ آئل میں استعمال کرنا سنگین جرم ہے۔ویجیلنس ٹیموں کو اس آئل کی سپلائی چین کی تحقیقات کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر غذائی مفسدین کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں اور عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گرد و نواح میں موجود جعلساز عناصر کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہیلپ لائن1223 پر دیں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔