محکمہ موسمیات کی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیشگوئی

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ …

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔