لاہور۔23فروری (اے پی پی):پی ایچ ایف کے قائمقام صدر محی الدین وانی نے قومی ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی اور اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں ٹیم مینجمنٹ، کھلاڑیوں اور فیڈریشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب میں سیکرٹری جنرل بریگیڈیئر (ر) اکمل عزیز، شکیل شاہ، ایڈہاک گورننس و مینجمنٹ کمیٹی کے شریک چیئرمین اولمپین اصلاح الدین صدیقی اور اولمپین حسن سردار، ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید، …
محی الدین وانی کا قومی ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی اور اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

مزید خبریں
لاہور۔23فروری (اے پی پی):پی ایچ ایف کے قائمقام صدر محی الدین وانی نے قومی ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی اور اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں ٹیم مینجمنٹ، کھلاڑیوں اور فیڈریشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب میں سیکرٹری جنرل بریگیڈیئر (ر) اکمل عزیز، شکیل شاہ، ایڈہاک گورننس و مینجمنٹ کمیٹی کے شریک چیئرمین اولمپین اصلاح الدین صدیقی اور اولمپین حسن سردار، ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید، اسسٹنٹ کوچ اظفر یعقوب اور ویڈیو اینالسٹ سلطان اشرف سمیت قومی ٹیم کے کھلاڑی اور پی ایچ ایف کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مہمانوں کو قومی اسکواڈ کا باضابطہ تعارف بھی کرایا گیا۔پی ایچ ایف کے ترجمان کے مطابق صدر محی الدین وانی نے اپنے خطاب میں کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی مکمل یکسوئی اور محنت کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور اپنی کارکردگی سے قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں ٹیم پر ہیں اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم کل دوپہر دو بجے اسلام آباد سے مصر روانہ ہوگی جہاں وہ ورلڈ کپ کوالیفائر رانڈ میں شرکت کرے گی۔
ٹیم کی روانگی سے قبل اس افطار ڈنر کو کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرنے اور قومی جذبے کو مزید مضبوط بنانے کی ایک اہم کاوش قرار دیا جا رہا ہے۔








