اسلام آباد ۔ 09 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مخالفین قانون کے بجائے جلسوں اور سوشل میڈیا مہم کے دباو کے تحت عدالتی فیصلوں کی نظیر چاہتے ہیں ،ان خےالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نارووال مےں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔وفاقی وزےر نے کہا کہ مسلم لیگ ن ترقی اور خوشحالی کا دوسرا نام ہے ۔ …
مخالفین قانون کے بجائے جلسوں اور سوشل میڈیا مہم کے دباو کے تحت عدالتی فیصلوں کی نظیر چاہتے ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مخالفین قانون کے بجائے جلسوں اور سوشل میڈیا مہم کے دباو کے تحت عدالتی فیصلوں کی نظیر چاہتے ہیں ،ان خےالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نارووال مےں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔وفاقی وزےر نے کہا کہ مسلم لیگ ن ترقی اور خوشحالی کا دوسرا نام ہے ۔ گذشتہ 25 برسوں میں ملک میں جو بھی قابل ذکر منصوبہ بنا اس پر مسلم لیگ ن اور نواز شریف کی مہر ہے ، ملک میں سیاسی انتشار اور بے یقینی پیدا کرنے کی سازشیں ناکام ہونگی ۔انہوں نے کہا کہ مشرف کے خونی احتساب کا مسلم لیگ ن نے سامنا کیا، پاناما کیس سیاسی ایجنڈا ہے ۔ جو کام ووٹ سے نہیں ہو سکتا اسے عدالت کے ذریعہ کروانے کی کوشش ہے ۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کے لئے قوم نے بے حد قربانیاں دی ہیں ۔








