اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 152400کیوسک اور اخرج 160000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 68300کیوسک اور اخراج 68300کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی …
مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورت حال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 152400کیوسک اور اخرج 160000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 68300کیوسک اور اخراج 68300کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد46300 کیوسک اور اخراج20000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد62300کیوسک اور اخراج29600 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1463.06 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.729 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1217.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.471 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 639.10 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.011 ملین ایکڑ فٹ ہے۔








