مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعدادو شما ر کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 36500کیوسک اور اخراج58000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 6000کیوسک اور اخراج 6000 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد7400 …

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعدادو شما ر کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 36500کیوسک اور اخراج58000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 6000کیوسک اور اخراج 6000 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد7400 کیوسک اور اخراج32000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد13300کیوسک اور اخراج5400 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1526.61 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.682 ملین ایکڑ فٹ ہے۔منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1215.25 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.349 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.153 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل منگل صبح 6 بجے کی ہے