اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 98رب 78روڑ20لاکھ روپےکے فنڈز جاری کئے ہیں،حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے7کھرب 27ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت …
مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے98رب 78روڑ20لاکھ روپے جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 98رب 78روڑ20لاکھ روپےکے فنڈز جاری کئے ہیں،حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے7کھرب 27ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے24ارب 37کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 20 ارب 26 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 18 ارب 80کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے43کروڑ14لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لئےایک ارب 14کروڑ، مذہبی امور کے لئے 8 کروڑ 58 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے3 ارب 22 کروڑ، پاورٹی ڈویژن کے لئے7کروڑ 45 لاکھ، پلاننگ کمیشن کے لئ72کروڑ10لاکھ ،
پٹرولیم ڈویژن کے لئے ایک کروڑ14لاکھ ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے3کروڑ17 لاکھ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے لئے34لاکھ ، صحت ڈویژن کے لئے16کروڑ14 لاکھ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 79کروڑ11 لاکھ ، نارکوٹکس ڈویژن کنٹرول کے لئے3کروڑ64لاکھ، میری ٹائم افیئرڈویژن کے لئے6 کروڑ 10لاکھ، لااینڈجسٹس ڈویژن کے لئے12 کروڑ73 لاکھ،داخلہ ڈویژن کے لئے40کروڑ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن26 کروڑ،
انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے3 ارب 48کروڑ 73 لاکھ ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے4کروڑ 69 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے34 کروڑ76لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے ایک کروڑ 75لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے ایک ارب64 کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے2 ارب 53کروڑ، صوبوں اور سپیشل علاقوں کے لئے 12 ارب 70 کروڑ، فنانس ڈویژن کے لئےایک کروڑ45 لاکھ ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے61کروڑ 51لاکھ،
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 6کروڑ36 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 19 کروڑ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے16کروڑ12 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے ایک کروڑ60لاکھ،کامرس ڈویژن کے لیے10کروڑ ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے3کروڑ87لاکھ ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئےایک کروڑ89لاکھ ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 36کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔








