اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیارنے متعلقہ اداروں کو پاکستان اورجاپان کے دوطرفہ منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ بات پاکستان میں جاپان کے دو طرفہ منصوبوں کے حوالہ سیجائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں جاپان کے ساتھ جاری 57 منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ جاپان کے ساتھ معاہدوں کا دائرہ کار توانائی، …
مخدوم خسروبختیارکی متعلقہ اداروں کو پاکستان اورجاپان کے دوطرفہ منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیارنے متعلقہ اداروں کو پاکستان اورجاپان کے دوطرفہ منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ بات پاکستان میں جاپان کے دو طرفہ منصوبوں کے حوالہ سیجائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں جاپان کے ساتھ جاری 57 منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ جاپان کے ساتھ معاہدوں کا دائرہ کار توانائی، میٹروپولیٹن، ہوابازی اور مواصلات پر محیط ہے۔ وفاقی وزیرنے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے جاپان کی جانب سے 32 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کرنے پرجاپان کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ منصوبوں کو مشترکہ ریوو پالیسی کے تحت ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ منصوبوں کی رپورٹنگ کیلئے طریقہ ہائے کار تیار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے متعلقہ اداروں کوپاکستان اورجاپان کے دوطرفہ منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔








