مخدوم شاہ محمود قریشی سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغانستان میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے امریکی کوششوں کے بارے آگاہی دی

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے افغانستان میں مفاہمت کے لئے امریکی محکمہ خارجہ کے نمائندہ خصوصی و سفیر زلمے خلیل زاد نے پیر کویہاں ملاقات کی۔ زلمے خلیل زاد نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو افغانستان میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے امریکی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ افغان مفاہمتی عمل مستحکم انداز میں آگے بڑھ …

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے افغانستان میں مفاہمت کے لئے امریکی محکمہ خارجہ کے نمائندہ خصوصی و سفیر زلمے خلیل زاد نے پیر کویہاں ملاقات کی۔ زلمے خلیل زاد نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو افغانستان میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے امریکی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ افغان مفاہمتی عمل مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔وزیرخارجہ نے امن عمل میں ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور اس ضمن میں سفیر زلمے خلیل زاد کی کوششوں کو سراہا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان نے طالبان سے براہ راست مذاکرات میںسہولت کاری کا جو کردار ادا کیا اس کے ثمرات قریب ہیں، پاکستان کو اس بات کا یقین ہے کہ پرامن افغانستان علاقائی امن، معاشی ترقی اور رابطے استوار کرنے کے لئے ناگزیر ہے۔ افغان مہاجرین کی میزبانی کے چالیس سال کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کاحوالہ دیتے وزیر خارجہ نے کہاکہ افغان مہاجرین کی اپنے گھروں کو باعزت واپسی کے لئے وقت کے تعین اوروسائل کی فراہمی پر مبنی خاکہ کو مستقبل میں افغان تصفیہ کا حصہ ہونا چاہئے۔

مزید خبریں