مدینہ منورہ ۔5مارچ (اے پی پی):ادارہ امورحرمین نے مدینہ منورہ کے موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے مسجد نبوی آنے والوں سے کہا ہے کہ وہ نماز کی ادائیگی کے لئے اپنی جائے نماز ہمراہ لائیں۔اردو نیوز کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہاہے کہ بارش کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسجد نبوی کے کھلے برآمدوں اور بیرونی صحنوں میں مصلے اٹھا لیے جائیں گے تاکہ انہیں بارش …
مدینہ منورہ میں بارش کا امکان، مسجد نبوی آنے والے جائے نماز ہمراہ لائیں

مزید خبریں
مدینہ منورہ ۔5مارچ (اے پی پی):ادارہ امورحرمین نے مدینہ منورہ کے موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے مسجد نبوی آنے والوں سے کہا ہے کہ وہ نماز کی ادائیگی کے لئے اپنی جائے نماز ہمراہ لائیں۔اردو نیوز کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہاہے کہ بارش کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسجد نبوی کے کھلے برآمدوں اور بیرونی صحنوں میں مصلے اٹھا لیے جائیں گے تاکہ انہیں بارش سے محفوظ رکھا جاسکے۔
انتظامیہ نے مسجد نبوی آنے والے زائرین سے کہا کہ وہ عشا اور تراویح کی نمازوں کے لئے آتے وقت اپنی جائے نماز ساتھ لائیں تاکہ بیرونی صحن میں جگہ ملنے کی صورت میں اپنی جائے نماز بچھا کرنماز ادا کرسکیں۔








