اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مختلف مذاہب اور مذہبی فرقوں کے مابین مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے یکم دسمبر سے ملک بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کونسلز قائم کی جائیں گی۔ پیر کو مختلف دینی مکاتب فکر کے مندوبین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا …
مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے یکم دسمبر سے ملک بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کونسلز قائم کی جائیں گی، طاہر محمود اشرفی

مزید خبریں
اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مختلف مذاہب اور مذہبی فرقوں کے مابین مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے یکم دسمبر سے ملک بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کونسلز قائم کی جائیں گی۔ پیر کو مختلف دینی مکاتب فکر کے مندوبین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن و سنہ اور اسلام کی تعلیمات نے تمام مذاہب کے احترام پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان میں بھی پاکستان میں بسنے والے مسلمانوں اور اقلیتوں کے حقوق کو تحفظ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی گروپ، جماعت یا فرد کو اپنے عقائد دوسروں پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی شادی جیسے معاملات پر قابو پانے کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل سمیت ملک کی سیاسی و مذہبی قیادت سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی صورتحال کے بعد وزیراعظم عمران خان تمام عالم اسلام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اس صورتحال میں پاکستان اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اپیل پر پورے ملک میں ہفتہ رحمت اللعالمین منایا گیا۔







