اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے وزیراعظم محمدنواز شریف کے وژن کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر مذہبی ہم آہنگی کے فروغ سمیت دیگر بنیادی انسانی حقوق اور بالخصوص خواتین ، بچوں اور اقلیتوں کے تحفظ کیلئے جامع قانون سازی کی ہے اور اس پر عمل درآمد کیا جارہا ہے جس سے بین الاقوامی …
مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، بنیادی انسانی حقوق کیلئے جامع قانون سازی اور اس پر عمل درآمد سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے وزیراعظم محمدنواز شریف کے وژن کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر مذہبی ہم آہنگی کے فروغ سمیت دیگر بنیادی انسانی حقوق اور بالخصوص خواتین ، بچوں اور اقلیتوں کے تحفظ کیلئے جامع قانون سازی کی ہے اور اس پر عمل درآمد کیا جارہا ہے جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے۔ جمعرات کو ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ آئین پاکستان ملک میں بسنے والے تمام شہریوں کو بلاتفریق تمام حقوق کی ضمانت دیتا ہے اس سلسلے میں وزارت انسانی حقوق ، خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کی بروقت فراہمی کیلئے مجوزہ قانون سازی کررہی ہے اور اس ضمن میں تمام صوبوں کو ساتھ لے کر مطلوبہ اہداف کو بروقت پورا کرنے کیلئے کام ہورہا ہے








