اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ قائم مقام صدر نے مراد سعید کی بطور وفاقی وزیر تقرری کی سمری کی منظوری دیدی ہے۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی کو وزیراعظم نے مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کی سمری ارسال کی تھی۔ قائم مقام صدر نے وزیراعظم کی …
مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ قائم مقام صدر نے مراد سعید کی بطور وفاقی وزیر تقرری کی سمری کی منظوری دیدی ہے۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی کو وزیراعظم نے مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کی سمری ارسال کی تھی۔ قائم مقام صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سمری کی منظوری دی۔ کابینہ ڈویژن وفاقی وزیر کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ مراد سعید اس وقت وزیر مملکت مواصلات کے طور پر کام کر رہے ہیں۔








