مردان کے علاقہ رستم باغ جبران میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدیدزخمی ہوگیا
مردان ،گاڑی ڈرائیور سے بے قابوہوکر کھائی میں جاگری،ایک شخص جاں بحق،ایک شدید زخمی

مزید خبریں
پشاور۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):مردان کے علاقہ رستم باغ جبران میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدیدزخمی ہوگیا۔ترجمان ریسکیو1122مردان کے مطابق حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122مردان کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق شخص کی نعش سمیت شدید زخمی ہونے والے شخص کو ٹائپ دی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔جاں بحق شخص کی شناخت 65 سالہ فائز ساکن شانگلہ جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 47 سالہ گل شہاب الدین ساکن ڈگر بونیر کے ناموں سے ہوئی ہیں۔







