اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):شیر خان نے اتوار کو اسلام آباد منعقدہ میراتھن میں مردوں کی مکمل میراتھن میں پہلی پوزیشن جبکہ اسرار خٹک نے دوسری اور سجاد احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی،خواتین کی مکمل میراتھن میں قازقستان کی سلاٹنٹ سمپنا نے نمایاں مقام حاصل کیا اور فاتح قرار پائیں جبکہ اٹلی کی ماریا پیا دوسرے نمبر اور پاکستان کی عائشہ مستور بٹ تیسرے نمبر پر رہیں۔ اسی …
مردوں کی مکمل میراتھن میں شیر خان نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، قازقستان کی سلاٹنٹ سمپنا خواتین کیٹیگری کی فاتح قرار پائیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):شیر خان نے اتوار کو اسلام آباد منعقدہ میراتھن میں مردوں کی مکمل میراتھن میں پہلی پوزیشن جبکہ اسرار خٹک نے دوسری اور سجاد احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی،خواتین کی مکمل میراتھن میں قازقستان کی سلاٹنٹ سمپنا نے نمایاں مقام حاصل کیا اور فاتح قرار پائیں جبکہ اٹلی کی ماریا پیا دوسرے نمبر اور پاکستان کی عائشہ مستور بٹ تیسرے نمبر پر رہیں۔
اسی طرح مردوں کی ہاف میراتھن میں محمد سلیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ شہباز مسیح دوسرے اور محمد عرفان تیسرے نمبر پر رہے۔خواتین کی ہاف میراتھن میں پاکستان کی سعدیہ مقبول نے ریس جیت لی، امریکا کی الزبتھ ہائیز نے دوسری اور اسپین کی مارٹا پیڈیلا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مزید برآں مردوں کی 10 کلومیٹر دوڑ میں محمد ریاض نے کامیابی حاصل کی، عتیق الرحمان دوسرے اور عمر زمان تیسرے نمبر پر رہے۔
خواتین کا 10 کلومیٹر ایونٹ ماہنور افضل نے جیتا، عائشہ مریم دوسرے اور طوبیٰ رانی تیسرے نمبر پر رہیں۔مردوں کے 5 کلومیٹر کے مقابلے میں محمد اختر نے پہلی، سمیع اللہ نے دوسری اور محمد ابراہیم سمیع نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔خواتین کی 5 کلومیٹر کی دوڑ ارم شہزادی نے جیت لی، بسمہ بتول نے دوسری اور جرمنی کی سڈنی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسلام آباد میراتھن میں ریس کی پانچ کیٹگریز شامل تھیں جس میں ہر عمر اور مہارت کی سطح کے رنرز کے لیے 5 کلومیٹر دوڑ، 10 کلومیٹر دوڑ، ہاف میراتھن (21.1 کلومیٹر)، مکمل میراتھن (42.2 کلومیٹر) اور بچوں کی تفریحی دوڑ کو یقینی بنایا گیا۔میراتھن پاکستان کے سب سے نمایاں کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک بن گیا ہے اور اس میں6 ہزار سے زیادہ شرکاء شامل ہوئے جن میں پاکستان، ایشیا، یورپ، شمالی افریقہ، امریکہ، کینیڈا اور دنیا بھر کے دیگر خطوں سے مرد اور خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔
میراتھن کی بنیاد 2016 میں رکھی گئی تھی جس کا مقصد پاکستان میں دوڑنے کے کلچر کو متعارف کرانے اور اسے فروغ دینا تھا۔ میراتھن نے پاکستان کی دوڑ اور فٹنس کے منظر نامے میں ایک تبدیلی کا کردار ادا کیا ہے۔ اب تک پاکستان بھر میں 1,000 سے زیادہ رننگ اور فٹنس ایونٹس کا کامیابی سے انعقاد کیا ہے، جن میں گراس روٹ کمیونٹی کی دوڑ سے لے کر بڑے پیمانے پر قومی اور بین الاقوامی ریس شامل ہیں۔
اسلام آباد میراتھن محض ایک مسابقتی دوڑ نہیں ہے بلکہ صحت، اتحاد، نظم و ضبط اور برادری کے جذبے کا جشن ہے۔ جسے پیشہ ورانہ طور پر منظم اور محفوظ ماحول میں ایلیٹ ایتھلیٹس، تفریحی دوڑنے والوں، خاندانوں اور بچوں کو اکٹھا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور دوڑنا سب کے لئے کے پیغام کو تقویت ملتی ہے۔







