کراچی ۔ 30 نومبر (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 15 ارب روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن ریورس ریپو کے تحت بینکنگ سسٹم میں 4 روز کے لئے 5.85 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 15 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش …
مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 15 ارب روپے شامل کر دئیے
کراچی ۔ 30 نومبر (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 15 ارب روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن ریورس ریپو کے تحت بینکنگ سسٹم میں 4 روز کے لئے 5.85 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 15 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.85 فیصد تا 5.70 فیصد سالانہ کے حساب سے 50 ارب 30 روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 6 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 2بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔ مرکزی بینک نے 5.85 فیصد کے حساب سے پیش کردہ کل رقم 29 ارب روپے میں سے پروریٹا کی بنیاد پر 15 ارب روپے منطور کئے۔









