مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 1802 ارب 45 کروڑ روپے شامل کر دئیے

کراچی ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1802 ارب 45 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن ریورس ریپو کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.77 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1802 ارب 45 کروڑ روپے شامل کر دیئے۔ اوپن …

کراچی ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1802 ارب 45 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن ریورس ریپو کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.77 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1802 ارب 45 کروڑ روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.83 فیصد تا 5.76 فیصد سالانہ کے حساب سے 1805 ارب 40 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 28 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 27 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔

Leave a Reply