اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):شوال 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل )جمعرات کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے ۔ ملک بھر میں زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ …
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):شوال 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل )جمعرات کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے ۔ ملک بھر میں زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھ کر کرے گی۔








