کراچی ۔ 20 مارچ (اے پی پی) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ(پی ایم ای ایکس)میںگزشتہ روز میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے4.31بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے،جن کی مجموعی تعداد6,531 رہی۔ پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,018 کی سطح پر بند ہوا۔سب سے زیادہ سودے کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 2.76 بلین روپے تھی ۔ جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.06 بلین روپے،ڈبلیو ٹی آئی …
مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں 4.31بلین روپے کے سودے

مزید خبریں
کراچی ۔ 20 مارچ (اے پی پی) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ(پی ایم ای ایکس)میںگزشتہ روز میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے4.31بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے،جن کی مجموعی تعداد6,531 رہی۔ پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,018 کی سطح پر بند ہوا۔سب سے زیادہ سودے کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 2.76 بلین روپے تھی ۔ جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.06 بلین روپے،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت336.00ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 113.15ملین روپے،کاپر کے سودوں کی مالیت 30.06ملین روپے اوربرینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت0.489ملین روپے رہی۔اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت0.818 ملین روپے تھی۔








