بیجنگ۔17نومبر (اے پی پی):مریخ کے لئے روانہ کئے گئے چین کے خلائی مشن نے 30 کروڑ کلو میٹر کا فاصلہ طے کر لیا۔ چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 23 جولائی کو روانہ کیا جانے والاخلائی مشن آئندہ سال فروری میں مریخ تک پہنچے گا۔ تیان وین ۔ 1 کچھ عرصہ تک مریخ کے گرد مدار میں گردش کرے گا اور مئی 2021 میں اس کا روور اور …
مریخ روانہ کئے گئے چین کے خلائی مشن نے 30 کروڑ کلو میٹر کا فاصلہ طے کر لیا

مزید خبریں
بیجنگ۔17نومبر (اے پی پی):مریخ کے لئے روانہ کئے گئے چین کے خلائی مشن نے 30 کروڑ کلو میٹر کا فاصلہ طے کر لیا۔ چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 23 جولائی کو روانہ کیا جانے والاخلائی مشن آئندہ سال فروری میں مریخ تک پہنچے گا۔ تیان وین ۔ 1 کچھ عرصہ تک مریخ کے گرد مدار میں گردش کرے گا اور مئی 2021 میں اس کا روور اور لینڈر آربٹر سے علیحدہ ہو جائیں گے۔مریخ کی سطح پر اترنے کے بعد روور اپنے پلیٹ فارم سے علحدہ ہو کر مریخ کی سطح پر چلنا شروع کر دے گا۔ اس وقت تیان وین ۔1 زمین سے 6 کروڑ 38 لاکھ کلو میٹر دور ہے۔ چائنا نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق خلائی مشن تیان وین ۔1 نے دوران سفر اپنے تمام آلات کو خود چیک کیا جو سب ٹھیک کام کر رہے ہیں۔







