اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف خاندان کی غیر قانونی طریقوں سے حاصل کی گئی رقم کو بچانے اور بدعنوانی کے کیسز سے نجات کے لئے تحریک چلا رہی ہیں۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو جمہوریت اور …
مریم نواز، شریف خاندان کی غیر قانونی طریقوں سے حاصل کی گئی رقم بچانے کے لئے تحریک چلا رہی ہیں، فواد حسین چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف خاندان کی غیر قانونی طریقوں سے حاصل کی گئی رقم کو بچانے اور بدعنوانی کے کیسز سے نجات کے لئے تحریک چلا رہی ہیں۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو جمہوریت اور آئین سے کوئی سروکار نہیں لیکن وہ نواز شریف اور شہباز شریف کے اربوں روپے بچانے میں دلچسپی رکھتی ہیں جو دونوں رہنماوں نے اپنے دور حکومت میں پاکستان سے لوٹی۔ نواز شریف اورشہباز شریف اپنی غیر قانونی رقم اور اثاثوں کو بیرون ملک چھپانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کرپشن کے مقدمات سے بچنے کے لئے حکومت مخالف تحریک شروع کر رہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کو عوامی فلاح کے منصوبوں اور جمہوریت سے کوئی سروکار نہیں ہے۔








