اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان میں 80 کی دہائی میں نواز شریف کی شکل میں کورونا وائرس آیا جس کے بعد ملک کی تباہی شروع ہوئی، مریم نواز اپنی دادی کے انتقال پر سیاست کر رہی ہیں، انہیں اطلاع دینا حکومت کی ذمہ داری نہیں تھی، نواز شریف آج بھی آنا چاہتے ہیں تو انہیں کوئی نہیں روکے گا، اپوزیشن …
مریم نواز دادی کے انتقال پر سیاست کر رہی ہیں،اپوزیشن اپنے قائدین کی لوٹی ہوئی غیرقانونی دولت اور نیب کیسز سے ریلیف لینے کیلئے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں دھکیل رہی ہے،وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا

مزید خبریں
اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان میں 80 کی دہائی میں نواز شریف کی شکل میں کورونا وائرس آیا جس کے بعد ملک کی تباہی شروع ہوئی، مریم نواز اپنی دادی کے انتقال پر سیاست کر رہی ہیں، انہیں اطلاع دینا حکومت کی ذمہ داری نہیں تھی، نواز شریف آج بھی آنا چاہتے ہیں تو انہیں کوئی نہیں روکے گا، اپوزیشن جماعتیں اپنے قائدین کی لوٹی ہوئی غیرقانونی دولت اور نیب کیسز سے ریلیف لینے کیلئے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں دھکیل رہی ہیں، حکومت کسی صورت میں بدعنوان عناصر کو ریلیف نہیں دے گی۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کی بیماری پر بات کریں تو سیاست، یہ کریں تو کوئی بات نہیں، مریم نواز کی دادی کا انتقال پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے ہوا، مریم نواز اس وقت جلسے میں نہیں بلکہ بلور ہاوس میں تھیں، مریم نواز نے دادی کے انتقال کی خبر سننے کے بعد بھی نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا، لائیو فیلڈ آ رہی تھی، انہیں انٹرویو روک لینا چاہیے تھا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ بلاول ہاوس تقریب میں شرکت کیلئے مہمانوں سے کہا جا رہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ رپورٹ ساتھ لائیں، اپوزیشن جماعتوں کو اسی طرح عوام کی صحت کا بھی خیال رکھنا چاہیے، اپوزیشن دوہرا معیار ترک کر دے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کورونا پر سیاست کر رہی ہے، وبا کی پہلی لہر کے دوران حکومت کی حکمت عملی کامیاب رہی جس سے اپوزیشن پیچھے ہٹ گئی، اب اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کو تحفظ دینے اور سیاسی فوائد کے حصول کیلئے عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیل کھیل رہی ہیں، اپوزیشن جو مرضی کر لے، وزیراعظم عمران خان کسی صورت میں انہیں این آر او نہیں دیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کے سامنے بے نقاب ہوتی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا پشاور میں جلسہ نہیں، جلسی تھی، پاکستان تحریک انصاف کا کوئی لیڈر اگر کھڑا ہو جائے تو اس سے زیادہ لوگ سڑکوں پرجمع ہو جاتے ہیں، کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اسلئے اپوزیشن جماعتوں کو سیاسی سرگرمیاں معطل کر دینی چاہییں۔








