مریم نواز شریف کا کھیلتا پنجاب پنک گیمز کا افتتاح ،”پنک گیمزمیں 3400خواتین کھلاڑیوں کی شرکت

لاہور۔11فروری (اے پی پی):''کھیلتا پنجاب پنک گیمزمیں 3400خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026کا افتتاح کیا۔پنجاب سٹیڈیم نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس آمد پر کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پورے سٹیڈیم میں ہر پویلین پر جاکر خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ہر ڈویژن کی اتھلیٹ نے پنک گیمز کی مشعل لے کر سٹیڈیم کا چکر مکمل کیا اور مشعل …

لاہور۔11فروری (اے پی پی):”کھیلتا پنجاب پنک گیمزمیں 3400خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026کا افتتاح کیا۔پنجاب سٹیڈیم نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس آمد پر کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پورے سٹیڈیم میں ہر پویلین پر جاکر خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ہر ڈویژن کی اتھلیٹ نے پنک گیمز کی مشعل لے کر سٹیڈیم کا چکر مکمل کیا اور مشعل روشن کی۔اولمپین اتھلیٹ فائقہ ریاض نے مارچ پاسٹ کی قیادت کی۔

پورا پنجاب سٹیڈیم ڈھول کی تھاپ اور پر جوش نعروں سے گونجتا رہا۔ہر ڈویژن کی خاتون کھلاڑیوں پر مشتمل دستوں نے سٹیڈیم میں روایتی مارچ پاسٹ کیا۔وزیر کھیل فیصل کھوکھر نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر کھیل کو تحصیل تک لے جارہے ہیں۔ خواتین کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے۔پنجاب نیشنل گیمز میں 126اور قائد اعظم گیمز میں 173میڈل حاصل کرکے ٹاپ پر رہا۔پنجاب میں سپورٹس کے 184پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر ڈسٹرکٹ میں ہاکی کے فروغ کیلئے سینتھیٹک آسٹرو ٹرف سٹیڈیم بنائیں گے۔تقریب میں وزرا، ارکان اسمبلی، ویٹرن کھلاڑیوں اور کثیر تعداد میں بچیوں نے شرکت کی۔