لاہور۔8ستمبر (اے پی پی )پاکستان مسلم لےگ(ن) کی مرکزی رہنماءمریم نواز کی زیر صدارت ماڈل ٹاﺅن میں اےک اجلا س منعقد ہوا جس میں پارٹی رہنماﺅں ،بلدیاتی نمائندوں اور حلقے کے متحرک کارکنوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی اب تک کی انتخابی مہم کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کےلئے حکمت عملی بھی زیر غور آئی ۔ مریم نواز نے اس …
مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی رہنماﺅں کارکنوں کا ماڈل ٹاﺅن میں اجلا س

مزید خبریں
لاہور۔8ستمبر (اے پی پی )پاکستان مسلم لےگ(ن) کی مرکزی رہنماءمریم نواز کی زیر صدارت ماڈل ٹاﺅن میں اےک اجلا س منعقد ہوا جس میں پارٹی رہنماﺅں ،بلدیاتی نمائندوں اور حلقے کے متحرک کارکنوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی اب تک کی انتخابی مہم کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کےلئے حکمت عملی بھی زیر غور آئی ۔ مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) این اے 120کے ضمنی انتخاب میں عوام کی بھرپور حمایت سے واضح مارجن سے کامیابی حاصل کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں کی رکاوٹوں کے باوجود ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور انشا اللہ جب 2018ءمیں عوام کی عدالت میں جائیں گے تو سر خرو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں اورنہ کسی سے گھبراتے ہیں،نوازشریف جلد وطن واپس آکر اپنی عوامی رابطہ مہم تےز کرےں گے ،دوسروں کےلئے کام کرنے والے مہرے قوم کے سامنے ہیں ان کا نام لینے کی ضرورت نہیں،نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلے کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔علاوہ ازےں مسلم لےگ(ن)آزاد کشمیر کے وفد کی مریم نواز سے ملاقات ہوئی جس میں پارٹی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








