اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی): امریکہ کے ایک جریدے نیدہشت گرد ی کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے جس میں بھارت کا دہشت گردی کا نیا چہرہ بے نقاب ہوا ہے، عالمی دہشت گردی میں بھارت سر ِ فہرست، اقوام ِ متحدہ بھی کیرالہ اور کرناٹکا میں دہشت گرد گروپس کی موجودگی کا انکشاف کر چکا ہے۔داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کادہشت گردوں نیکشمیر میں مرنے والے اپنے …
مریکی جریدے نے بھارت کا دہشت گردی کا نیا چہرہ بے نقاب کردیا ، ، عالمی دہشت گردی میں بھارت سر ِ فہرست، ہندو ستان کی انتہا پسندانہ پالیسی تباہ کن خطرہ ہے ، جریدہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی): امریکہ کے ایک جریدے نیدہشت گرد ی کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے جس میں بھارت کا دہشت گردی کا نیا چہرہ بے نقاب ہوا ہے، عالمی دہشت گردی میں بھارت سر ِ فہرست، اقوام ِ متحدہ بھی کیرالہ اور کرناٹکا میں دہشت گرد گروپس کی موجودگی کا انکشاف کر چکا ہے۔داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کادہشت گردوں نیکشمیر میں مرنے والے اپنے 3ساتھیوں کااپنے جریدے ال بنا میں ذکر کیا ہے۔ امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھارت کو بے نقاب کر دیا۔داعش اور بھارتی روابط دْنیا کے سامنے رکھ دیے۔ داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ عالمی اور علاقائی خطرہ قراردیدیا ہے۔ہندوستانی دہشت گردی کی سٹوری تاریخی طور پر دنیا کی نظروں سے اوجھل رہی، ہندو ستان کی انتہا پسندانہ پالیسی ایک تباہ کن خطرہ ہے ، اگر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو اس کے دور رس اثرات ہونگے۔داعش کا جلال آباد، افغانستان میں اگست میں جیل پر حملے نے اس اْبھرتے خطرے کو بڑھا وا دیا۔مختلف ممالک اور ایریاز میں دہشت گردی کے حملوں اور نئی لہر میں بھارتی سر پرستی ایک نیا موڑ لے رہی ہے۔ داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کی حالیہ دہشت گردکارروائیوں خاص کر2019میں سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر بم دھماکے،2017میں نئے سال کے موقع پر ترکی میں کلب پر حملہ اور 2017میں نیو یارک اورسٹاک ہوم حملے نے دْنیا کو ششدر کر دیا۔ اَن حملوں کی پلاننگ میں بھارتی ہاتھ انتہائی پریشان کْن ہے، بھارت کا دہشت گردی میں ملوث ہونا کوئی نئی بات نہیں۔ بھارت دراصل طالبان کے نظریات کو فروغ دینے میں ایک جڑ اور بْنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔ کشمیر میں بھی بھارت میں موجود انہی عناصر نے کِردار ادا کیا۔ ہندوستان کے دہشت گرد گروپوں کی سر پرستی کے بھارت/ پاکستان/افغانستان میں موجود نیٹ ورکس سے روابط، سر پرستی اور ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں۔اس سے پہلے ہندوستان صرف خطے میں ہی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔لیکن اب یہ تبدیل ہورہا ہے۔ ہندوستان داعش کو استعمال کر کے مذہبی گروپس خاص کر نوجوانوں کو استعما ل کر کے دوسرے ممالک اور بین الاقوامی مذہبی تحریکوں کے ذریعے انتہا پسندی اور دہشت گرد نظریات کو فروغ دیا ہے۔ شام کی لڑائی میں بھارتی دہشت گردوں کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ملے ہیں۔ بھارتی دہشت گردوں کے افغانستان میں داعش کے ساتھ مل کر لڑنے کے واضح ثبوت ہیں۔ داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔چاہے وہ2016اتا ترک ائیرپورٹ پر حملہ ہو، چاہے وہ زیر ِ زمین پیٹرز برگ پر حملہ ہو۔ بھارتی دہشت گردوں نے خاص کر افغانستان اور شام کو بیس بنا کر دہشت گردانہ کارروائیوں میں حصہ لیا۔ کابل میں سکھ گردوارہ پر حملے میں بھارتی دہشت گرد ملوث تھے۔ داعش نے بھارت میں موجود اپنے دہشت گرد گروپس کا باضابطہ اعلان بھی کیا تھا۔ داعش کا یہی گروپ کشمیر میں بھی ملوث ہیایک ہندو کے9/11 واقعہ مبینہ ملزم خالد شیخ محمد سے روابط کے بھی انکشاف ہیں۔ بھارت میں مْودی نے ہندو نیشنلزم کو فروغ دیا ہے۔ ہندو نیشنلزم انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہیلہذااس بات کا خطرہ موجود ہے کہ زیادہ بھارتی شہری علاقائی اور عالمی دہشت گرد کا رروائیوں میں ملوث ہوں۔








