مسئلہ فلسطین دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے، اماراتی سفیر

131
United Nations
United Nations

اقوام متحدہ۔13فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ میں امارات کی سفیر لانا نصیبہ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے۔

العربیہ کےمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں ایک پینل ڈسکشن کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ حالات کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ دوریاستی حل کی طرف ایسی پیش رفت کی جائے جس پر فوری اقدامات کئے جائیں ۔ انہو ں نے کہا کہ اسرائیل۔ فلسطین جنگ کو فوری طور پر بندہونا چاہیے یہ نہ صرف دونوں ممالک کے لئے بلکہ د نیا بھر کے لئے بہت ضروری ہے۔