قاہرہ ۔10فروری (اے پی پی):مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال کے لیے ہنگامی عرب سربراہی اجلاس 27 فروری کومصر میں طلب کیا جائے گا۔ العربیہ کے مطابق مسئلہ فلسطین میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کے لیے مصری وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ قاہرہ 27 فروری کو ہنگامی عرب سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔مصری وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ سربراہی اجلاس بحرین، عرب سربراہی اجلاس کے …
مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال کے لیے ہنگامی عرب سربراہی اجلاس مصر میں 27 فروری کوطلب کیا جائے گا

مزید خبریں
قاہرہ ۔10فروری (اے پی پی):مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال کے لیے ہنگامی عرب سربراہی اجلاس 27 فروری کومصر میں طلب کیا جائے گا۔ العربیہ کے مطابق مسئلہ فلسطین میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کے لیے مصری وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ قاہرہ 27 فروری کو ہنگامی عرب سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔مصری وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ سربراہی اجلاس بحرین، عرب سربراہی اجلاس کے موجودہ صدر اور عرب لیگ کے جنرل سیکرٹریٹ کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد منعقد کیا جارہا ہے۔
مصر کی طرف سے حالیہ دنوں میں عرب ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطح پر مشاورت اور رابطہ کاری کے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوا۔ اس دوران ریاست فلسطین نے سربراہی اجلاس منعقد کرنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ سربراہی اجلاس میں مسئلہ فلسطین میں نئی اور خطرناک پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔








