اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاک بھارت کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے،ترکی مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار کیلئے تیار ہے۔بدھ کو انقرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ انتہائی صبو …
مسئلہ کشمیر پاک بھارت کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے،ترکی مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار کیلئے تیار ہے، ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاک بھارت کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے،ترکی مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار کیلئے تیار ہے۔بدھ کو انقرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ انتہائی صبو تحمل کا مظاہرہ کریں۔ چاوش اولو نے کہا کہ دونوں ملکوں کو کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہئے جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاک بھارت کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کے قراردادوں اور عالمی قوانین کے مطابق فوری حل نکالا جائے۔انہوں نے کہا کہ ترکی اس مسلہ کے حل میں کردار کیلئے تیار ہے۔چاوش اولو نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی سے افغانستان میں مفاہمتی عمل بھی متاثر ہو گا جبکہ کشیدگی دوسرے ممالک کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔








