اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):سینئرحریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کے قراردادوں میں مضمر ہے، بھارتی جبر و استبداد کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں ، بھارت کے جابرانہ قبضے کے خلاف آج تک 5 لاکھ سے زائد کشمیری عوام نے آپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ منگل کو مقبوضہ کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اے پی …
مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کے قراردادوں میں مضمر ہے، بھارتی جبر و استبداد کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں ، عبدالحمید لون

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):سینئرحریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کے قراردادوں میں مضمر ہے، بھارتی جبر و استبداد کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں ، بھارت کے جابرانہ قبضے کے خلاف آج تک 5 لاکھ سے زائد کشمیری عوام نے آپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ منگل کو مقبوضہ کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے باوجود کشمیری آج بھی پاکستان کے نعرے لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لئے منگل کو مظاہرے، سیمینار ز اور کانفرنسز کے انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سیز فائر لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں ۔بھارت کے جبری قبضے کے خلاف آج مقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال ہوگی۔عبدالحمید لون نے کہا کہ 1947 میں بھارت نے سری نگر میں فوج اتار کر جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر قبضہ کرکے اپنا تسلط قائم کیا ۔بھارت کے جابرانہ قبضے کے خلاف آج تک 5 لاکھ سے زائد کشمیری عوام نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ حریت رہنما نے کہا کہ بھارتی جبر و استبداد کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں ۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے آج انٹرنیٹ کو مکمل طور پر معطل کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔مقبوضہ جموں وکشمیر سمیت دنیا بھر میں اج مظاہرے اور ریلیاں منعقد ہورہی ہیں ۔مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کے قراردادوں کے اندر مضمر ہے۔








