مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارتی حکمرانوں کی ہٹ دھرمی خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے، حرےت فورم

سرینگر ۔ 24 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمےر مےںمےرواعظ عمرفاروق کی زےرقےادت حرےت فورم نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارتی حکمرانوںکا ضد اور ہٹ دھرمی پر مبنی روےہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے۔کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرےنگر مےں جاری اےک بےان مےں کہا کہ فوجی قوت کے بل پر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے …

سرینگر ۔ 24 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمےر مےںمےرواعظ عمرفاروق کی زےرقےادت حرےت فورم نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارتی حکمرانوںکا ضد اور ہٹ دھرمی پر مبنی روےہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے۔کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرےنگر مےں جاری اےک بےان مےں کہا کہ فوجی قوت کے بل پر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی کوشش یا ظلم وبربرےت سے کشمیری حریت پسند عوام کو زیر کرنے کا عمل کبھی کامیاب نہیں ہوگاکیونکہ تحریک آزادی کے ساتھ کشمیری عوام کی جذباتی اور فکری وابستگی کو طاقت سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ ترجمان نے ضلع کولگام کے علاقے کھڈونی میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہےدہونے والے تین نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ ایک جائز مقصد کے حصول کیلئے دی جانے والی قربانیاں انمول اثاثہ ہےں اور ان قربانیوں کی حفاظت کرنا کشمےری قوم اور قیادت کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

مزید خبریں