اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) پاکستان سٹیٹ آئیل(پی ایس او) نے ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کوپوراکرنے کیلئے اب تک 36 کروڑ79 لاکھ 19 ہزار 495 ملین میٹرک تھرمل یونٹس ایل این جی درآمد کی ہے۔سرکاری ذرائع نے ”اے پی پی“ کو بتایاکہ حکومتی سطح پرانتظامات کے تحت ایل این جی خلیجی ریاست قطرسے درآمدکی جارہی ہے تاہم مسابقتی بولی کے ذریعے پی ایس اونائیجیریا، …
مسابقتی بولی کے ذریعے نائیجیریا، برطانیہ، سپین، گنی، آسٹریلیا، ٹرینیڈاڈ اور ہالینڈ سے بھی ایل این جی درآمد کی جا رہی ہے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) پاکستان سٹیٹ آئیل(پی ایس او) نے ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کوپوراکرنے کیلئے اب تک 36 کروڑ79 لاکھ 19 ہزار 495 ملین میٹرک تھرمل یونٹس ایل این جی درآمد کی ہے۔سرکاری ذرائع نے ”اے پی پی“ کو بتایاکہ حکومتی سطح پرانتظامات کے تحت ایل این جی خلیجی ریاست قطرسے درآمدکی جارہی ہے تاہم مسابقتی بولی کے ذریعے پی ایس اونائیجیریا، برطانیہ، سپین، گنی،آسٹریلیا ، ٹرینیڈاڈاورہالینڈ سے بھی ایل این جی درآمدکررہاہے۔ذرائع کے مطابق ایل این جی پالیسی مجریہ2011 ءکے آرٹیکل 3.1 ڈی کے تحت ایل این جی کی درآمد کیلئے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم آئیل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی کے ایل این جی سے متعلق قواعد کے تحت اس کی مارکیٹنگ، فلنگ اورترسیل وتقسیم کیلئے لائسنس کاحصول ضروری ہے۔








