مستقبل میں بھی عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کےلئے اقدامات جاری رہیں گے، وزیر قانون وانصاف بیرسٹر فروغ نسیم

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اےک سال کے دوران عوامی مفاد، عوام کو فوری و سستے انصاف کی فراہمی، پسماندہ طبقوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے وزارت قانون و انصاف نے اہم قانون سازی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، وزارت نے 68 سرکاری اور 186 پرائیویٹ ممبرز کے بلوں کی تیاری میں معاونت، 260 بین الاقوامی …

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اےک سال کے دوران عوامی مفاد، عوام کو فوری و سستے انصاف کی فراہمی، پسماندہ طبقوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے وزارت قانون و انصاف نے اہم قانون سازی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، وزارت نے 68 سرکاری اور 186 پرائیویٹ ممبرز کے بلوں کی تیاری میں معاونت، 260 بین الاقوامی معاہدوں/مفاہمت کی یاداشتوں، 55 ٹھیکوں اور قرضوں کے 41 معاہدوں کو موثر بنانے سے متعلق قانونی رائے دی۔ ”اے پی پی“ کو دستیاب دستاویزات کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے گذشتہ ایک سال کے دوران ضمنی مالی ترمیمی قانون 2018ئ، مغربی پاکستان جینوئیل سموکنگ (ری پیل) ایکٹ 2018ئ، پاکستان میں سینما ہاﺅسز میں سگریٹ نوشی کے امتناع (ری پیل) ایکٹ2019ئ، انتخابی ترمیمی بل2019ئ، ضمنی مالیاتی دوسرا ترمیمی قانون 2019ئ، انتخابات (دوسرا ترمیمی) قانون2019ئ، مالیاتی بل 2019ءکی قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید خبریں