مستقبل نئی نسل کا ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کو مایوسی سے بچا کر امید دلائی جائے ،صدرِ مملکت ممنون حسین

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) صدرِ مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مستقبل نئی نسل کا ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کو مایوسی سے بچا کر امید دلائی جائے۔ یہ کام تعلیم کے ساتھ بہتر تربیت کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کی خدمات شاندار ہیں۔ انہوں نے یہ بات غلام اسحاق …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) صدرِ مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مستقبل نئی نسل کا ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کو مایوسی سے بچا کر امید دلائی جائے۔ یہ کام تعلیم کے ساتھ بہتر تربیت کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کی خدمات شاندار ہیں۔ انہوں نے یہ بات غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے انجینئرشمس الملک کی قیادت میں جمعرات کو ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی خواجہ ظہیر اور شکیل درانی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ سائنس و ٹیکنالوجی تعلیم و تحقیق کے شعبے میں ایک تناور درخت کی حیثیت اختیار کر چکا ہے جس نے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے سلسلے میں قابلِ قدر افرادِ ی قوت تیار کی جس کے سبب یہ ادارہ قومی سرمائے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے جس کی حفاظت اور تعمیر و ترقی پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ادارے اسی صورت میں ترقی کرتے ہیں جب انہیں چلانے کے لئے مزید بہتر معاونین تیار ہوتے رہیں۔