مستقبل کے انرجی سے متعلق آستانہ ایکسپو2017ءمیں پاکستانی پویلین کو دوسرے ایوارڈ سے نوازا گیا

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) قزاخستان میں منعقدہ مستقبل کے انرجی سے متعلق آستانہ ایکسپو2017ءمیں پاکستانی پویلین کو دوسرے ایوارڈ سے نوازا گیا، ملکی گرین انرجی ماڈلز اور ثقافت کو متاثر کن انداز میں سجانے پر پاکستانی پویلین کو دوسرے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ دنیا بھر سے 117 ملکوں اور 30 بین الاقوامی تنظیموں نے مسابقت میں حصہ لیا جس میں پاکستانی پویلین کو دوسرے ایوارڈ …

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) قزاخستان میں منعقدہ مستقبل کے انرجی سے متعلق آستانہ ایکسپو2017ءمیں پاکستانی پویلین کو دوسرے ایوارڈ سے نوازا گیا، ملکی گرین انرجی ماڈلز اور ثقافت کو متاثر کن انداز میں سجانے پر پاکستانی پویلین کو دوسرے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ دنیا بھر سے 117 ملکوں اور 30 بین الاقوامی تنظیموں نے مسابقت میں حصہ لیا جس میں پاکستانی پویلین کو دوسرے ایوارڈ کا حقدار ٹہرایا گیا۔ قزاخستان میں پاکستان کے سفیر عبدالسالک خان نے کہا کہ پاکستانی پویلین تقریباً 90 فیصد متبادل توانائی، ری سائیکل اور پائیدار میٹریلز سے بنایا گیا تھا۔ پاکستان پویلین کے پراجیکٹ ڈائریکٹر فاروق احمد نے کہا کہ آستانہ ایکسپو نے پاکستانی آرٹسٹوں اور تاجروں کو اپنی مصنوعات وسطی ایشیائی ریاستوں میں متعارف کرانے کا بہترین موقع فراہم کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply