مکہ مکرمہ ۔ 20 مئی (اے پی پی) شاہ عبدالعزیز اکیڈمی نے مسجدالحرام میں138 برس قبل دی جانے والی اذان کی آڈیو ریکارڈنگ جاری کردی ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق اس دور میں لاو¿ڈ سپیکرنہیں تھے اور اذان براہ راست دی جاتی تھی۔ اذان کی آڈیو سن کر زمانہ قدیم میں پہنچ جانے کا احساس ہوتا ہے۔شاہ عبدالعزیز اکیڈمی کے مطابق مسجدالحرام میں اذان کی ریکارڈنگ 1302 ہجری بمطابق 1885ءکی …
مسجدالحرامکی 138 برس قبل اذان کی ریکارڈنگ جاری

مزید خبریں
مکہ مکرمہ ۔ 20 مئی (اے پی پی) شاہ عبدالعزیز اکیڈمی نے مسجدالحرام میں138 برس قبل دی جانے والی اذان کی آڈیو ریکارڈنگ جاری کردی ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق اس دور میں لاو¿ڈ سپیکرنہیں تھے اور اذان براہ راست دی جاتی تھی۔ اذان کی آڈیو سن کر زمانہ قدیم میں پہنچ جانے کا احساس ہوتا ہے۔شاہ عبدالعزیز اکیڈمی کے مطابق مسجدالحرام میں اذان کی ریکارڈنگ 1302 ہجری بمطابق 1885ءکی ہے جو ہالینڈ کے مشرقی اقوام و مذاہب کے سکالر کرسٹین سنوک ہور نے ریکارڈ کی تھی۔یہ ریکارڈنگ ہالینڈ کی لیڈن یونیورسٹی میں محفوظ ہے۔شاہ عبدالعزیز اکیڈمی نے لیڈن یونیورسٹی سے اذان کی ریکارڈنگ حاصل کر کے اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر اپ لوڈ کردی ہے۔ اذان کی ریکارڈنگ کے ساتھ مسجدالحرام کی پرانی تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں ۔








