مکہ مکرمہ ۔9مارچ (اے پی پی):مسجد الحرام کے زائرین کی سہولت کے لیے ماہ رمضان میں بچوں کی نگہداشت کے خصوصی مراکز کا اہتمام کیا ہے جو 24 گھنٹے کے بنیاد پر کام کریں گے۔ ایس پی اے کے مطابق الحرمین الشریفین انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد حرام میں بچوں کے سینٹر میں انہیں قرآن کریم اور مسنون اذکار کی تعلیم دی جائے …
مسجد الحرام میں بچوں کی نگہداشت کے خصوصی مراکز

مزید خبریں
مکہ مکرمہ ۔9مارچ (اے پی پی):مسجد الحرام کے زائرین کی سہولت کے لیے ماہ رمضان میں بچوں کی نگہداشت کے خصوصی مراکز کا اہتمام کیا ہے جو 24 گھنٹے کے بنیاد پر کام کریں گے۔
ایس پی اے کے مطابق الحرمین الشریفین انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد حرام میں بچوں کے سینٹر میں انہیں قرآن کریم اور مسنون اذکار کی تعلیم دی جائے گی۔ علاوہ ازیں تعلیمی کہانیاں اور صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔
واضح رہے مسجد الحرام میں قائم کیے جانے والے سیزنل سینٹر برائے اطفال تیسری سعودی توسیع کے دروازے نمبر100 سے 104 کے درمیان ہیں جہاں ڈیرھ برس سے 6 سال تک کے بچوں اور 9 برس تک بچیوں کو رکھا جاتا ہے۔








