ریاض ۔ 26 اگست (اے پی پی) مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے واضح کیا ہے کہ مسجد الحرام کو کثیر منزلہ بنانے کامنصوبہ زیر غور ہے،حرم شریف کی بعض منزلیں بوڑھوں اور معذوروں کیلئے مختص ہوںگی، حرم شریف کے خارجی صحنوں اور مطاف پر دیو ہیکل سائبان نصب کئے جائیں گے، سعودی عرب اپنے فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں …
مسجد الحرام کو کثیر منزلہ بنانے کا منصوبہ ز یر غور ہے، ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس

مزید خبریں
ریاض ۔ 26 اگست (اے پی پی) مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے واضح کیا ہے کہ مسجد الحرام کو کثیر منزلہ بنانے کامنصوبہ زیر غور ہے،حرم شریف کی بعض منزلیں بوڑھوں اور معذوروں کیلئے مختص ہوںگی، حرم شریف کے خارجی صحنوں اور مطاف پر دیو ہیکل سائبان نصب کئے جائیں گے، سعودی عرب اپنے فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں سیاست نہیں کرتا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے ایک سوال کے جواب میں المدینہ اخبار کو بتایا کہ سعودی عرب دنیا کی کسی بھی طاقت کو حج کاماحول مکدرکرنے کی اجازت نہیںدیگا۔ یہاں کسی بھی شخص کو سیاسی نعرے بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔ حج کا فریضہ ادا کرنے کا حق تمام مسلمانوں کا ہے۔ اس میں کسی کے ساتھ کوئی امتیاز نہ برتا گیا ہے نہ برتا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کے 400دروازے زائرین کیلئے کھولے جائیں گے۔ یہ ترقی یافتہ نئے کیمروں سے آراستہ ہیں۔ ان پر تفتیشی کارروائی کا اہتمام ہے۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ تمام لوگوں کو آب زمز م کی فراہمی کا منصوبہ بھی زیرغورہے۔ ایک کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں اور شہروں میں آب زم زم تقسیم کرنے کیلئے بغیر منافع والے کاﺅنٹر قائم کئے جائیں، اس منصوبے پر جلد عمل درآمد ہوگا۔








