مکہ مکرمہ ۔8مارچ (اے پی پی):ادارہ امور الحرمین نے مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں زائرین کے سامان کو عارضی طور پر رکھنے کے لیے سمارٹ لاکرز کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ ایس پی اےکے مطابق ادارہ امور الحرمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں زائرین کے سامان کوسامان رکھنے کے لیے لاکرز کی فراہمی کا مقصد دوسرے شہروں …
مسجد الحرام کے باہر سمارٹ لاکرز کی سہولت کا آغاز

مزید خبریں
مکہ مکرمہ ۔8مارچ (اے پی پی):ادارہ امور الحرمین نے مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں زائرین کے سامان کو عارضی طور پر رکھنے کے لیے سمارٹ لاکرز کی سہولت فراہم کر دی ہے۔
ایس پی اےکے مطابق ادارہ امور الحرمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں زائرین کے سامان کوسامان رکھنے کے لیے لاکرز کی فراہمی کا مقصد دوسرے شہروں سے آنے والے زائرین کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے سامان کو بحفاظت یہاں رکھ کر اطمینان سے عمرہ یا طواف کر سکیں۔
ادارے نے کہا کہ امانت گھر کی وجہ سے زائرین کو یہ سہولت ہو گی کہ وہ اپنا سامان بحفاظت یہاں جمع کرانے کے بعد اطمینان سے مسجد الحرام میں داخل ہو سکتے ہیں۔لاکرز یا سمارٹ امانت گھر کی سہولت زائرین رمضان المبارک میں 24 گھنٹے دستیاب ہوگی۔مسجد الحرام کے مشرقی جانب کے صحن گیٹ نمبر64 اور مغربی سمت کے صحن کے علاوہ مزید 6 مقامات پر امانت گھر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
امانت گھر میں سامان جمع کرانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کے تحت زائر کو دی جانے والی رسید پر پرنٹ ہونے والے کیو آر کوڈ کے ذریعے سامان کی جملہ تفصیلات سسٹم میں منتقل ہو جاتی ہیں جس میں سامان کے مقام کا بھی تعین کیا جاتا ہے ۔








