‘ مسلح افواج نے سپلنکائی کی چوٹی اور درہ سپرائی کا کنٹرول سنبھال لیا‘ آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 23 جولائی (اے پی پی) آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا میجر جنرل شاہین مظہر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی راجگال وادی میں دہشت گردوں کے دو مضبوط ترین ٹھکانوں کو کلیئر کرایا ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق مسلح افواج نے سپلنکائی کی چوٹی اور درہ سپرائی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اسی طرح پاکستان آرمی نے افغانستان سے پاکستان …

راولپنڈی ۔ 23 جولائی (اے پی پی) آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا میجر جنرل شاہین مظہر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی راجگال وادی میں دہشت گردوں کے دو مضبوط ترین ٹھکانوں کو کلیئر کرایا ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق مسلح افواج نے سپلنکائی کی چوٹی اور درہ سپرائی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اسی طرح پاکستان آرمی نے افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے دو پہاڑی راستوں کا انتظام بھی سنبھال لیا ہے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو توپخانے اور آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں سے تباہ کیا گیا۔ آپریشن منصوبے کے تحت جاری ہے۔

Leave a Reply