اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج وسائل اور آلات کی بدولت ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بناتی ہیں ۔وہ پیر کو وزیر دفاع کا چارج سنبھالنے کے بعد گفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیح ملکی دفاع اور اندرونی و بیرونی چیلنیجز سے نمٹنے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے …
مسلح افواج وسائل اور آلات کی بدولت ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بناتی ہیں، وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج وسائل اور آلات کی بدولت ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بناتی ہیں ۔وہ پیر کو وزیر دفاع کا چارج سنبھالنے کے بعد گفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیح ملکی دفاع اور اندرونی و بیرونی چیلنیجز سے نمٹنے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانا ہے ۔قبل ازیں وزیر دفاع نے وزارت کے اعلی افسران سے تعارفی نشست بھی رکھی ۔وزیر دفاع کو اس موقع پر وزارت دفاع کے امور اور منسلک اداروں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔








