مسلح افواج کی قربانیوںکے باعث پاکستان میں امن قائم ہوا۔ایئر چیف مارشل سہیل امان

ملتان ۔12اپریل(اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہاہے کہ مسلح افواج کی قربانیوںکے باعث پاکستان میں امن قائم ہواہے۔ملتان میں ایئر یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہاکہ تعلیم کے شعبے میں حکومت بے پناہ امداد فراہم کررہی ہے اورتعلیم کے ذریعے ہی ہمیں خوشحالی اورترقی کی طرف بڑھناہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمیں دوسروں کی طرف …

ملتان ۔12اپریل(اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہاہے کہ مسلح افواج کی قربانیوںکے باعث پاکستان میں امن قائم ہواہے۔ملتان میں ایئر یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہاکہ تعلیم کے شعبے میں حکومت بے پناہ امداد فراہم کررہی ہے اورتعلیم کے ذریعے ہی ہمیں خوشحالی اورترقی کی طرف بڑھناہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمیں دوسروں کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے پاﺅں پرکھڑاہوناہوگا۔ایئر چیف نے بتایاکہ انہوںنے اسلام آبادمیں ایک میڈیکل کالج قائم کیاہے اور2018ءمیںدومزید کالجز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ کم آمدنی والے افراد کے لئے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ قائم کیاجائے گاتاکہ ان کو مختلف شعبوں میں قابل عزت روزگارمیسرہوسکے۔

Leave a Reply