اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ مسلسل اقدامات سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہونا شروع ہوئی ہے جس کے بعد اب پائیدار ترقی اور نوکریاں مہیا کرنے کا مقصد حاصل ہوپائے گا۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ چار سال کے بعد اکتوبر میں کرنٹ اکاﺅنٹ کا سرپلس …
مسلسل اقدامات سے ملکی معیشت مستحکم ہونا شروع ہوئی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ مسلسل اقدامات سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہونا شروع ہوئی ہے جس کے بعد اب پائیدار ترقی اور نوکریاں مہیا کرنے کا مقصد حاصل ہوپائے گا۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ چار سال کے بعد اکتوبر میں کرنٹ اکاﺅنٹ کا سرپلس میں جانا اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی استحکام کے لیے کئے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں اب واضح تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔







