عمان ۔ 22 اگست (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ باہمی اتحاد کے لئے تعاون کو مضبوط بنائیں۔اردن کے سرکاری دورے کے دوران ترک صدر اردوان اور اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے الحسینیہ پیلس میں دو طرفہ ملاقات کے بعدوفود کے ہمراہ مذاکرات میں شرکت کی۔اس موقع پر ترک صدر اردوان نے شاہ عبداللہ کی …
مسلمان باہمی اتحاد کے لئے تعاون کو مضبوط بنائیں، ترک صدر

مزید خبریں
عمان ۔ 22 اگست (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ باہمی اتحاد کے لئے تعاون کو مضبوط بنائیں۔اردن کے سرکاری دورے کے دوران ترک صدر اردوان اور اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے الحسینیہ پیلس میں دو طرفہ ملاقات کے بعدوفود کے ہمراہ مذاکرات میں شرکت کی۔اس موقع پر ترک صدر اردوان نے شاہ عبداللہ کی مخلصانہ دعوت پراظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات نہایت مفید ثابت ہوں گے ۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کا 70 واں سال ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اردنی بھائیوں نے 15 جولائی کی بغاوت پر ترکی کے ساتھ جس اتحاد و تعاون کا مظاہرہ کیا اس پر ہم بے حد مشکور ہیں اور ہم ہمیشہ اردن کا ساتھ دیں گے۔








