اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ رابطہ عالم اسلامی کا امن اور اتحاد کے لئے کردار مثالی ہے ، عالم اسلام کے لئے سعودی عرب کا کردار مثالی اور قائدانہ ہے، مسلم امہ میں اتحاد و یکجہتی سے اسلامو فوبیا اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔ وہ منگل کو یہاں رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام …
مسلم امہ میں اتحاد و یکجہتی سے اسلامو فوبیا اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ، سردار محمد یوسف

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ رابطہ عالم اسلامی کا امن اور اتحاد کے لئے کردار مثالی ہے ، عالم اسلام کے لئے سعودی عرب کا کردار مثالی اور قائدانہ ہے، مسلم امہ میں اتحاد و یکجہتی سے اسلامو فوبیا اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔ وہ منگل کو یہاں رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام علما و مشائخ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے اس اجلاس میں شرکت سعادت کی بات ہے، عالم اسلام کی یکجہتی کے لئے یہ کانفرنس بے انتہا اہمیت کی حامل ہے ، ہم رابطہ عالم اسلامی کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی اتحاد اور امن کے لئے مثالی کردار کا حامل ادارہ ہے، سعودی عرب نے مسلم امہ کے لئے ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کیا ہے، سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ بے انتہا اہمیت رکھتا ہے ، اس اجلاس کا موضوع روحانی اور تعمیراتی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کے اس دور میں دینی قیادت اسلام کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنےپیش کرے، رابطہ عالم اسلامی امت کو جوڑنے کا اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی علماء کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ،دینی قیادت کو امن اور اتحاد کے لئے فعال کردار ادا کرنا ہوگا،ہم آہنگی سے انتہاپسندی اور اسلاموفوبیا کا خاتمہ کرکے اسلام کا روشن چہرہ دیکھا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالکریم العیسی کی پاکستان آمد اور رہنمائی پرشکر گزار ہوں ۔








