مسلم تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے رہنمائوں کی غیر قانونی نظربندی کو دو سال مکمل

نئی دہلی۔23ستمبر (اے پی پی):بھارت میں مودی حکومت کی طرف سے کالعدم قراردی گئی تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے سابق سربراہ ابوبکر،معروف صحافی اور نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشنز کے جنرل سکرٹری، پروفیسر پی کویا، فرنٹ کے سابق قومی چیئرمین ، سابق وائس چیئرمین عبدالرحمن سمیت مسلم فرنٹ کے کم سے کم 40مسلم رہنمائوں اور کارکنوں کی جیل میں غیر نظربندی کو دو سال مکمل ہو گئے ہیں …

نئی دہلی۔23ستمبر (اے پی پی):بھارت میں مودی حکومت کی طرف سے کالعدم قراردی گئی تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے سابق سربراہ ابوبکر،معروف صحافی اور نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشنز کے جنرل سکرٹری، پروفیسر پی کویا، فرنٹ کے سابق قومی چیئرمین ، سابق وائس چیئرمین عبدالرحمن سمیت مسلم فرنٹ کے کم سے کم 40مسلم رہنمائوں اور کارکنوں کی جیل میں غیر نظربندی کو دو سال مکمل ہو گئے ہیں ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت کی طرف سے پاپولر فرنٹ آف انڈیاکو کالعدم تنظیم قراردینے سے چند دن قبل بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے 22ستمبر 2022 کو 42مسلم لیڈروں کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیاتھا۔ چھ دن بعد 28ستمبرکومودی حکومت نے پاپولر فرنٹ اوراس سے وابستہ دیگر تنظیموں بشمول کیمپس فرنٹ آف انڈیا، ری ہیب انڈیا فائونڈیشن، آل انڈیا امامس کونسل، نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن، نیشنل ویمن فرنٹ، جونیئر فرنٹ، ایمپاور انڈیا فائونڈیشن پرپابندی عائد کر دی تھی ۔ مودی حکومت کی طرف سے ان تنظیموں پر پانچ سال کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے ۔ان مسلم رہنمائوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 120بی اور 153 اے اور کالے قانون یو اے پی اے کی دفعات 17، 18، 18 بی، 20، 22 بی 38 اور 39 کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے۔گرفتار کئے گئے مسلم لیڈروں سے صرف چند ضمانت پر رہا ہوئے جبکہ باقی سب مسلسل غیر قانونی طورپر نظربند ہیں ۔

این آئی اے نے پی ایف آئی اوراس کی قومی ایگزیکٹو کمیٹی کے 12 ارکان سمیت 19 مسلم کارکنوں کے خلاف چارج شیٹ میں دعوی کیا ہے کہ وہ ملک کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کرنے کی مجرمانہ سازش میں ملوث ہیں ۔ این آئی اے نے اپنی چارج شیٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیڈر نوجوانوں کو ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت دی بھی دے رہے تھے ۔انسانی حقوق کے متعددگروپوں اور مسلم تنظیموں نے بھارتی حکومت سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پرعائد پابندی اٹھانے اور گرفتار رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔جیل میں قید فرنٹ کے متعدد رہنماء شدید علیل اور متعدد عارضوں میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔بھارتی سپریم کورٹ نے جمعہ کوفرنٹ کے سابق سربراہ ابوبکر جو سرطان کے موذی مرض میں مبتلا کی طرف سے دہلی ہائی کورٹ کے 28مئی کے حکم کے خلاف دائر درخواست میں ایک نوٹس جاری کیا ہے ۔ ہائی کورٹ نے انکی ضمانت کی درخواست خارج کر دی تھی۔