اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) مسلم لیگ(ن) کی رہنما مائزہ حمید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی تینوں نسلیں ایک بار نہیں بلکہ چوتھی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے جا رہی ہیں ، ہم آئین اور قانون کی پاسداری کر رہے ہیں، دوسری جانب عمران خان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے …
مسلم لیگ(ن) کی رہنما مائزہ حمید کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) مسلم لیگ(ن) کی رہنما مائزہ حمید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی تینوں نسلیں ایک بار نہیں بلکہ چوتھی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے جا رہی ہیں ، ہم آئین اور قانون کی پاسداری کر رہے ہیں، دوسری جانب عمران خان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہوا ہے اور وہ عدالت سے چھپتے پھررہے ہیں ،ان پر فارن فنڈنگ اور دیگر کئی مقدمات چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر بھی مقدمات چل رہے ہیں اس لئے ان کی تحقیقات کے لئے بھی جے آئی ٹٰی بنائی جانی چاہیئے تاکہ ان کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو سکے اور احتساب ہو سکے۔








